کورونا وائرس کے باعث تیسری انٹرنیشنل ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس منسوخ

اسلام آباد: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تیسری انٹرنیشنل ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس منسوخ کر دی ہے۔ریس آئندہ ماہ جون کی 18 سے 21 تاریخ تک گلگت سے خنجراب تک ہونا تھی جس میں قومی کھلاڑیوں سیمت متعدد غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کیا گیا تھا۔ایونٹ حالات بہتر ہونے کی صورت میں آئندہ سال کھیلا جائے گا۔ اس حوالہ سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے گلگت بلتستان حکومت کی مشاورت سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چونکہ انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن نے اپنے تمام ایونٹس کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیئے ہیں اور انٹرنشنل ٹیموں کی شمولیت مشکوک ہو گئی ہے اس لئے یو سی آئی کی ہدایات کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے مشترکہ طور ایونٹ کو منسوح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں