خضدار، نامعلوم افراد نے کھجور کے باغ کو آگ لگا دی، نزدیکی گاﺅں بھی متاثر

خضدار (انتخاب نیوز) تحصیل مولہ کنواں میں نامعلوم افراد نے کھجوروں کے باغ کو آگ لگادی، ہوا کی وجہ سے قریب گاو¿ں کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، جس سے تیار کھیتوں کو بھی نقصان پہنچا اور کھجور کے متعدد درخت اور چاول کی فصل تباہ ہوگئی۔ سرکاری اہلکار نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ مذکورہ علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے اس حوالے سے کارروائی کی درخواست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں