امریکی ریاست آئیووا میں چرچ میں فائرنگ،حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست آئیووا کے شہر ایمز میں چرچ کے باہرفائرنگ کے نتیجے میں دو افراد اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔اسٹوری کانٹی شیرف کے دفترنے ٹویٹ کیا کہ انہیں متعدد کالز موصول ہوئیں جن میں بتایا گیاہے کہ ایک مرد نے جمعرات کی شام چرچ کی پارکنگ میں دو افراد کو گولی مار دی تھی۔شیرف نے بتایا کہ تین افرادہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت شوٹر کے طور پر ہوئی ہے۔اس نے مزید کہاکہ کمیونٹی کیلیے کوئی مسلسل خطرہ نہیں ہے۔، اس وقت مزید کوئی تازہ معلومات نہیں ہو ں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں