سعودی عرب میں کرونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق

ریاض:سعودی عرب نے بدھ کو ایک اور شہری کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔یہ شخص بھی بحرین کے راستے ایران سے حال ہی میں مملکت میں لوٹا ہے اور حکام نے اس کا سراغ لگا لیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے اس سعودی مرد نے بحرین کے ساتھ واقع سرحدی گذرگاہ سے مملکت میں داخلے کے وقت اپنے ایران کے حالیہ سفر کو افشا نہیں کیا تھا اور اس کی معلومات چھپائی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں