اسرائیلی فوجیوں نے شوہراور بچوں کے سامنے فلسطینی خاتون اغوا کرلی
الخلیل:قابض اسرائیلی حکام نے جمعرات کی شام غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسجد ابراہیمی کے قریب آرام کیلیے وقف علاقے میں فوجی چوکی پر تعینات قابض فوج نے اسی علاقے کی رہائشی افنان محمد ادریس کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ چوکی سے گزر رہی تھی۔ قابض فوجی اسے اپنے ساتھ لے گئے۔پہلے اسے ایک قریبی فوجی چیک پوسٹ پر لے جایا گیا جس کے بعد اسے وہاں سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


