وندر و گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ کی کھلے عام فروخت
وندر (انتخاب نیوز) وندر و گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ کی کھلے عام فروخت، شہریوں کا محکمہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی سے ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ۔ تحصیل سونمیانی، وندر و گردونواح میں ہزاروں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری، زائد منافع کمانے کے چکر میں دودھ فروش میدان میں آگئے، ملاوٹ شدہ دودھ مافیا کو کھلی چھوٹ، دودھ میں کیمیکلز، پاؤڈر کا انکشاف، وندر و گردونواح کے شہریوں کا ملاوٹ شدہ دودھ کے استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ۔ ملاوٹ شدہ دودھ کو تازہ، خالص اور گاڑھا ظاہر کرنے کے لیے مختلف قسم کے کیمیکلز، پاؤڈر کا استعمال کیا جارہا ہے۔شہریوں کے مطابق دودھ کو چائے کے لیے ابالنے کے دوران کیمیکلز پاؤڈر پایا گیا۔ ابلنے کے بعد چائے زرد رنگ کی تیار ہوتی ہے، جس سے معدے اور پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔ شہریوں نے محکمہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی سے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔


