نبی کریم کی گستاخی پر قطر اور کویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرلیا

قطر، کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریم کی شان میں گستاخی پر عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر قطر نے بھارت کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق دوحا میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ ادھر قطرکے بعدکویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ کویتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیر کو دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں