خضدار ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق چھ افراد شدید زخمی
خضدار(انتخاب نیوز) قومی شاہراہ پر پتھر لوڈر گاڑی ، کوچ اور ویگن ٹکراگئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن خضدار سے کراچی جارہی تھی ۔جبکہ حادثہ وڈھ اور بیلہ کے درمیان کراڑو میں پیش آیا۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ڈی سی خضدارکے مطابق لیویز زخمیوں کو ریسکیو کررہاہے ۔
Load/Hide Comments


