ایپکاکے زیراہتمام جعفرآبادمیں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جعفرآباد(نامہ نگار)جعفرآبادمیں آل ملازمین کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے( ایپکا )کے ضلعی دفتر سے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے وفاقی اوربلوچستان کے صوبائی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اِس موقع پر ایپکا یونین کے ضلعی عہدیداروں باجھی خان بلوچ امام بخش بلوچ مہراللہ رئیسانی قاسم جمالی صیفل گبول ریاض گولہ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کوحکمرانوں نے تباہ کردیاہے ضروریات زندگی کی تمام چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیاہے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کو معاشی بحرانوں کاسامنہ ہے مظاہرین نے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں