بھارت جنونیوں کواسلام کی توہین سے روکے، افغان حکومت
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت کی رہنما کی جانب سے نبی کریمؐکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی طرف سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی کرتی ہے۔ انہوں نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جنونیوں کو اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
Load/Hide Comments


