پانی کی بندش پر مکین سراپا احتجاج، مکران کوسٹل ہائی وے بلاک
اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل کے قریب لیاری کے مقام پر 5 دنوں سے پانی کی بندش پر مکین سراپا احتجاج بنتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا، جس کی وجہ سے گوادر سے کراچی،کوئٹہ اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شدید گرمی میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا،بعد ازاں کئی گھنٹوں کے بعد پاک آرمی اور لیاری پولیس سے مزاکرات کے بعد ٹریفک کے بحال کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اوتھل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور لیاری کے مقام پر 5 دنوں سے پانی کی بندش پر مکینوں نے مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا، جس کی وجہ سے گوادر سے کراچی،کوئٹہ اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شدید گرمی میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،بعد ازاں کئی گھنٹوں کے بعد پاک آرمی اور لیاری پولیس کی کوششوں سے ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سب تحصیل لیاری کے عوام گزشتہ 5 دنوں سے اس قیامت خیز گرمی میں بنیادی ضرورت پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔جب کہ محکمہ PHE لسبیلہ پینے کا پانی فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کے کسی بھی نمائندے نے مذاکرات کے لیے آنے کی زحمت نہیں جس پر علاقائی مکینوں نے شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے کسی نمائندے کی عدم شرکت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں اور انکے نزدیک عوامی مسائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔اگر ہمیں پانی فراہم نہیں کیا جاتا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ پر ہوگی۔جب کہ انہوں نے لسبیلہ سے منتخب تمام عوامی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


