پنجگور، محکمہ پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروس دینے میں ناکام
پنجگور (نامہ نگار) محکمہ پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں علاقے سے سالانہ کروڑوں روپے کی وصولیاں کررہا ہے، مگر صارفین سہولیات سے محروم ہیں، علاقے میں نیٹ نہ ہونے کے برابر ہے صارفین ہر ماہ پیکیج کے تحت ہزاروں روپے کے بلز کی ادائیگی کرتے ہیں مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دوسری جانب اگر کسی صارف کی بلز جمع کرنے میں ایک گھنٹے لیٹ ہو جائے تو نوٹس کے بغیر کنکشن منقطع کردیے جاتے ہیں۔ پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے ڈیٹا نیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لوگ صرف پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک صرف 15 فیصد آبادی کو کور کررہاہے وہ بھی انتہائی سست نیٹ سروس ہے۔
Load/Hide Comments


