سیندک سی ایس آر فنڈز سے نوکنڈی میں انسٹالیشن سولر اسٹریٹ لائٹس منصوبے کا آغاز

نوکنڈی (انتخاب نیوز) ایم ڈی سیندک پراجیکٹ حاجی محمد رازق خان سنجرانی کی کاوشوں سے سیندک سی ایس آر فنڈز سے نوکنڈی میں انسٹالیشن سولر اسٹریٹ لائٹس کیلئے چار کروڑ روپے کی خطیر فنڈز سے ترقیاتی منصوبہ پر کام کا آغاز ہوگا عوامی حلقوں نے ایم ڈی حاجی محمد رازق خان سنجرانی کی اس کاوش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اس سے پہلے بھی سیندک پراجیکٹ کی سی ایس آر فنڈز سے علاقے کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کیا ہے جس میں گھٹ واٹر سپلائی اسکیم اور نوکنڈی گرڈ سے منسلکی جسے میگا پروجیکٹ شامل ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ خان برادر عوامی مسائل کے حل میں ہمہ وقت پیش پیش ہے نوکنڈی میں چار کروڑ کی انسٹالیشن سولر اسٹریٹ لائٹس منصوبے سے پورے شہر کے اہم شاہراہوں،ہسپتال،سکولز،مساجد شریف و دیگر اہم مقامات پر نصب ہونے سے نہ صرف عوام کو رات کے وقت سفر کرنے کی سہولت سمیت علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا عوامی حلقوں نے کہا کہ ایم ڈی حاجی محمد رازق خان سنجرانی نے بحیثیت ایک ملازم علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انکی بہتر کارکردگی پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں