قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثہ، کلاچی کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد چل بسے
ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز) قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں اخترزئی ادولہ کے مقام لورالائی سے ژوب آنے والی مسافر ویگن کھائی میں گرنے کے حادثے میں جاں ہونے والوں میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 22افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 12 مرد، 5 بچے، 5 خواتین شامل ہیں۔ تحصیل کلاچی میں ایک ہی خاندان کے8کے افراد کے حادثہ میں لقمہ اجل بننے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔
Load/Hide Comments


