شان رسالت میں گستاخی کیخلاف حب سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے
حب(نمائندہ انتخاب) ہندوستان میں سرکار کائنات دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں گستاخی کر نے کے خلاف مختلف سیاسی سماجی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ اور موندرہ یکجہتی کونسل کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئیں،اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پوسٹر جلا دیا گیا،اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین اور ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں پلے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان اور ہندوستان کے حکمران پارٹی بی جے پی ترجمان کے خلاف نعرے تحریر تھے تفصیلات کے مطابق بھارت میں رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے زیر اہتمام لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر مینRCDشاہراہ کا گشت کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے ضلعی صدر عامر حسین مگسی، جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند، ایڈیشنل سیکرٹری سید آغا نعمت اللہ،محسن لانگو،عبدالہادی کاکڑ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آقائے دوجہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان گستاخی ہر گز برداشت نہیں کہ جائے گی بھارت نے گستاخی کرکے پوری امت مسلمہ کو للکارا ہے پاکستان کی غیور عوام بھارتی ایشا کو فوری طور بائیکاٹ کرکے سچے عاشق رسول کا ثبوت دیں عاشق رسول بھارت کے ہر ناپاک عزائم کا موتوڑ جواب دیں گے ہم پوری دنیا کو بتائیں گے جہاں ہمارے محبوب رسول اللہﷺ اور ہمارے دین کی بات آئے گی تو اپنی جان مال ہر طرح کی قربانی دینگے دریں اثناء بھارت میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے اور نازیباالفاظ استعمال کر نے کے خلاف گزشتہ روز موندرہ یکجہتی کونسل کے نوجوانان کے زیر اہتمام لسبیلہ پریس کلب کے سامنے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا گشت کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ جمعیت علماء اسلام تحصیل حب کے امیر و ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا شاہ محمد صدیقی نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع لسبیلہ بھر میں آج بعدازنماز جمعہ ہندوستان میں آقائے دوجہاں رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی نازیباالفاظ استعمال کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیگی جس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں تنظیموں،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد وشہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ان خیالات کا انھوں نے جمعرات کے روز مدرسہ مدینتہ العلوم اکرم کالونی میں جے یو آئی لسبیلہ کے رہنماؤں مفتی کفایت اللہ،مولانا محمد سلیمان، مولوی احمد محمود، حافظ ہدایت اللہ، قاری عبید اللہ،مفتی عبدالولی، وڈیرہ غلام قادر لانگو، قاری محمد یونس،مولوی خان محمد، امام الدین مری، قاری محمد خالد، منظور احمد لمڑ،مولوی عزت اللہ کشانی،قاری عبد الکریم،مفتی محمد قائم قادر بخش، حافظ حزب اللہ، مولانا عبد الرشید ویگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی مولانا شاہ محمد صدیقی نے مزیدکہاکہ ہندوستان کے حکمران پارٹی بی جے پی ترجمان نے رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں جو بکواس اور نازیبا الفاظ استعمال کی ہے جس کہ جے یو آئی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اس وقت پوری دنیا میں بھارتی حکمران پارٹی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملک کے دیگر حصو ں کی طرح بلوچستان کے ضلعی شہر حب اور ضلع بھر میں ہندوستان میں حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے خلاف آج بروز جمعہ بعدازنماز جمعہ جے یو آئی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی برآمد ہونگی اور حب میں بعد نماز جمعہ سیرک چوک سے بھارت کے خلاف کے ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالی جائیگی جس میں حب کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں تنظیموں،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ احتجاجی جلوس میں شرکت کر کے بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کریں انھوں نے کہاکہ تمام علماء کرام جمعہ کے خطبات میں ہندوستان کے حکمران پارٹی بی جے پی کے خلاف مذمتی بیان اور قرار دار پیش کریں انھوں نے کہاکہ تمام مسلم ممالک کو چاہئے کہ وہ بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔


