چیف جسٹس کا ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کے خلاف اپیل دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو دور ان سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کمہاکہ وکیل صاحب آپ کی موکلہ ڈاکٹر عائشہ گڑ بڑ کر رہی ہیں،ڈاکٹر عائشہ کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے،ڈاکٹر عائشہ باہر کہہ رہی ہیں کہ عدالتوں سے یہ کروالوں گی وہ کروا لوں گی۔ چیف جسٹس نے کہاہ مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا،کیس کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں