پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں مگر شدید علیل ہیں، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے، اہلخانہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں، اپنی بیماری امائلائیڈوسس کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی صحت یابی ممکن نہیں اور ان کے اعضاء خراب ہورہے ہیں۔ اہلخانہ کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


