کراچی میں نوجوان نے خودکشی کرلی، اندھی گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق

کراچی (انتخاب نیوز) اتحاد ٹائون میں نوجوان نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی،ملیر سٹی میں اندھی گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ زمان ٹائون میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اتحاد ٹائون کے علاقے بلدیہ ٹائون گلشن غازی بلاکCکے رہائشی 30 سالہ عبدالرحمان ولد محمدیاسین کی خون میں لت پت لاش سول اسپتال لائی گئی، جس کے سر پر گولی لگی تھی، پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے ، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ دریں اثناء ملیر سٹی کے علاقے آسو گوٹھ بروہی چوک کے قریب گولی لگنے سے 10 سالہ دعا دختر محمد اسلم جاں بحق ہوئی جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ علاوہ ازیں زمان ٹائون کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میمن محلہ کے رہائشی محسن ولد احمد اور شاہد اور محمد بچل کو زخمی حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق دونوں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں