سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا، حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے، آصف زرداری
کوئٹہ، کراچی (انتخاب نیوز) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کے حقوق کیلئے پہلے بھی آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کو مکمل نظر انداز کیا تھا بلوچستان کا شہ رگ ہے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو بلوچستان اسمبلی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزدہ میر خالد مگسی سے ملاقات میں کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے یقین دلا یا ہے کہ برسر اقتدار آکر بلوچستا ن کی حقوق کیلئے عملی اقدامات کرینگے بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں نوابزدہ میر خالد مگسی نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور سابق صدر سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاانہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دورہ بلوچستان سے ملکی سیاسی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے بلوچستان کی حقوق کیلئے ملکر آواز اٹھائیں گے کیونکہ ماضی میں بلوچستان کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا۔


