نوشکی، مٹی کا طوفان، ابرآلود ہوائیں چلنے سے نظام زندگی متاثر
نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی میں مٹی کا طوفان ابرآلود ہوائیں چلنے سے نظام زندگی متاثر، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ اتوار کی سہ پہر کو نوشکی میں مٹی کا طوفان آیا تیز اور ابرآلود ہوئیں چلنے سے حد نگاہ صفر ہوگئی۔ آسمان مسلسل رنگ بدلتا رہا، خراب موسم کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، سانس اور الرجی کے مریضوں اور بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ نوشکی میں مون سون رینج میں نہیں، مون سون کے دوران یہاں پانی کے بجائے اکثر مٹی کی بارش ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments


