پی ایس ڈی پی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، طور اتمانخیل
لورالائی (انتخاب نیوز) صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ پی ایس ڈی پی کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جس کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اوتما نخیل نے دو عدد ایمبو لنس ڈی ایچ کیو اہسپتال کے ایم ایس ڈاکڑ محمد انور حمزہ زئی کے حوالے کیا اور ماڑہ تنگی ڈیم کا معاہنہ بھی کیا اس موقع پر وفا قی سیکرٹری PHE پرنسپل مڈیکل کالج ڈاکڑمحمد سیلم موسی خیل۔محکمہ ایریگشن کے افسرارن موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو میعار کے مطابق بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس ضمن میں تاخیری عمل برداشت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے خوشحالی اور عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترتیب دئیے گئے ہیں وفاقی پی ایس ڈی پی میں لورالائی کیلیے 10 ڈیمز جن کی لاگت 4 ارب روپے ہے لورالائی کیلیے دو بائی پاس جن کی لاگت 3ارب 20 کروڑ روپے ہے، ماڑہ تنگی ڈیم کے لیے ایک ارب روپے ریلز ہوچکے ہیں صوبائی بجٹ 23 -2022ء کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لورالائی کے لیے بہت سے اسکیمات شامل کیے ہیں صحت تعلیم سرپرست موجودہ حکومت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدہ ہے اور آنے والا بجٹ 23-2022ء عوام دوست اور تاریخی بجٹ ہوگا۔ انہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں آنے والے بجٹ میں بلا تفریق و نسل صوبے کے تمام حلقوں میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں اور سب ایک ساتھ ملکر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کا انعقاد صوبائی حکومت اور اس میں شامل تمام حلقوں کی محنت کا ثمر ہے جس سے صوبے کی عوام مستفید ہونگے۔


