کالعدم سیاسی تنظیم کے ترانے سننے والے 30 سے زائد نوجوان زیر حراست
کراچی (انتخاب نیوز) ناظم آباد نمبر 2میں آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران 30 سے زائد افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے نوجوانوں کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے کلری چھیل سے پکنک منا کر پہنچے تھے جنہیں گھر گھر تلاشی کے دوران حراست میں لیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک گھنٹے میں واپس آجائیں گے تاہم ان کو حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں نے پکنک کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ترانے چلائے تھے۔
Load/Hide Comments


