ایک سال میں عمران خان کے اثاثے 6 کروڑ روپے سے بڑھ گئے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے 2021ءکے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، عمران خان کے 2020ءکی نسبت 2021 کے اثاثوں میں 6 کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 14 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، عمران خان کے 2020 میں اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ سے زائد تھی، اور ان پر 2020 میں 7 کروڑ روپے سے زائد کا قرض تھا، 2020میں قرض کی رقم شامل کر کے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ 2021 کےاثاثوں کے مطابق عمران خان کے ذمہ کچھ واجب الادا نہیں، عمران خان نے زمان پارک، میانوالی اور بھکر میں وراثتی زمین ظاہر کیں، چیئرمین تحریک انصاف نے بنی گالا گھر کو گفٹ ظاہر کیا ہے، عمران خان گرینڈ حیات اسلام آباد ٹاور میں ایک کروڑ 19 لاکھ روپے فلیٹ کے مالک ہیں۔
Load/Hide Comments


