دبئی سے آنے والے 180شہریوں میں کرونا کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز جنوبی کوریا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے-8873 کے ذریعے سیول سے 132 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔قواعد و ضوابط کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں کے اراکین نے وطن پہنچنے والے مسافروں کی سکریننگ اور طبی جانچ کی۔ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو اس کے بعد محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے مختص ہوٹل میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا۔دبئی سے آنے والے 209 پاکستانی شہریوں میں سے 180 کورونا پازٹیوکی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے پاکستان پہنچنے والے 209 پاکستانی شہریوں کوقرنطینہ سینٹرمنتقل کیا گیا تھا جن میں 180 افراد میں کورونا مثبت جبکہ 29 میں کورونا منفی کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق 180 کورونا پازٹیو کوفاطمہ جناح یونیورسٹی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے 29 افراد کووویمنز یونیورسٹی سکستھ روڈ قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں