امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد12لاکھ 37ہزار 633ہوگئی


اسلام آباد:عالمگیر وبا کورونا سے اب تک دنیا بھر میں 37 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 2 لاکھ 58 ہزار 300 سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 72 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی ٹاسک فورس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2350 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جب کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 تک پہنچ چکی ہے۔ادھر برطانیہ یورپ میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں اموات کی تعداد 29 ہزار 427 ہو گئی ہے جب کہ اٹلی جسے یورپ کا ووہان قرار دیا جا رہا تھا وہاں اموات کی تعداد 29 ہزار 315 ہے۔اسپین اور فرانس میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد ساڑھے 25، 25 ہزار سے اوپر ہے جب کہ برازیل میں 7 ہزار 958 اور جرمنی میں 6 ہزار 993 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مسلسل چوتھے روز 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک 1451 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 55 ہزار 953 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ایران میں عالمگیر وبا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 6ہزار 340 جب کہ چین میں 4 ہزار 633اور کینیڈا میں 4 ہزار 43 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 15807، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 22550تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز رپورٹ ہوئے،40 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات526 ہوگئیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8420 تک پہنچ گئی، سندھ میں 8189 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3499اور اسلام آباد میں 485 ہوگئی، بلوچستان میں 1495, گلگت بلتستان میں 386کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 6217 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔