کابل میں موجود روسی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے کابل میں موجود روسی سفیر دیمیتری زاروف کی ملاقات۔ اس موقع پر روسی سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت افغانستان میں اپنی سفارت کاری مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں تعلیم کی سطح اوپر لانے کے لیے تعاون کرے گا۔ افغان وزیر خارجہ نے روس میں افغان سفارت خانے کی بحالی اور سفارت کاروں سے تعاون پر روسی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دعوت دی کہ روس افغانستان کے راستے جنوبی ایشیا تک اپنی برآمدات محفوظ طریقے سے پہنچا سکتا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں