وزیر اعلیٰ سندھ پرامن بلوچ مظاہرین پر تشدد کا نوٹس لیں، سینیٹر طاہر بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ پرامن احتجاج کرنے والوں پر بے رحمی سے لاٹھیاں برسانے والوں کیخلاف سخت نوٹس لیں۔ پرا من احتجاج ہر انسان کا آئینی حق ہے، اب یہ مظلوم بلوچ جائے تو کہاں جائے۔ ان خیالات کااظہار طاہر بزنجو نے اپنے جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر ایک پرامن احتجاج پر جو 2بلوچ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے نکالا گیا تھا سندھ پولیس نے ان پر تشدد کیا بے رحمی سے لاٹھیاں برسائی میں اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ذمہ داران اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے میرا پرزور مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا سخت نوٹس لے پرامن احتجاج ہر انسان کا ایک آئینی حق ہے اب یہ مظلوم بلوچ جائے تو کہاں جائے انصاف کے حصول کیلئے کس کس کے دروازے پر دستک دے ۔
Load/Hide Comments


