کوئٹہ میں تیز ہواؤں کیساتھ مٹی کا طوفان، حد نگاہ محدود
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں تیز ہواؤں کیساتھ مٹی کا طوفان، موسم ابر آلود، موسلا دھار بارش کا امکان۔ کوئٹہ میں مٹی کے طوفان کے باعث حد نگاہ محدود ہوگئی۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقے بھی مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا طوفان آئندہ 24 گھنٹوں تک رہنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


