کوئٹہ، تنخواہیں نہ بڑھانے کیخلاف ایف بی آر ملازمین کا احتجاج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایف بی آر کے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے اپنے دفترواقع سپنی روڈپراحتجاجی مظاہرہ کی گیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایف بی آر ملازمین کی تنخواہوں میں ایف آئی اے اور نیب کے برابر کی جائے کیونکہ مہنگائی سے جہاں ہر طبقہ متاثر ہے وہاں ایف بی آر کے ملازمین بھی متاثر ہیں اس لئے وزیراعظم شہباز شریف ایف بی آر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا لیکن ایف بی آر کے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کے شکار ہیں مقررین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ایف بی آر کے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر اضافہ کرے تاکہ ایف بھی آر کے ملازمین کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں