عثمان لالا نے پشتون بلوچ سمیت محکوم اقوام کے حقوق کی آواز اٹھائی، ثناء بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی ثنابلوچ نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی شہد سینٹر عثمان لالا کی پہلی برسی کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2018ء میں عثمان لالا اور ہم نے پشاور میں کافی دن ساتھ گزارے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کے وابسائٹ ٹویٹر پر اظہا خیال کرتے کہا کہ ہم دونوں نے باچاخان مرکز کا دورہ کیا-سیاست، وطنیت، قومی مساہل، محکوم اقوام کے دیگر مساہل کیساتھ بے اتفاقی، انتشار وسیاسی قیادت میں انتشار پر تفصیلا گفتگو ہوئی- جون 2021ء میں ہم سے جدا ہوئے وہ کافی سنجیدہ معاملات پر کام کے خواہاں تھے۔ عثمان لالا ایک سچے سیاسی کارکن تھے وہ بیک وقت پشتون بلوچ سمیت محکوم اقوام کے حقوق کے لیے بہترین انداز میں آواز اٹھایا اسلئے بلوچ علاقوں انکے جنازے کا جس طرح تاریخی استقبال ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں