ڈاکٹر حفیظ نور بلوچ کو پی ایچ ڈی پر سب سے زیادہ تحقیقی مکالمے پیش کرنیکا کا اعزاز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈاکٹر حفیظ نور بلوچ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری چین سے حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی Shanxi میں زیر تعلیم تھے۔ ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقہ مشکے، ضلع آواران بلوچستان سے ہے۔ ڈاکٹر حفیظ نور بلوچ نے پی ایچ ڈی پر 56 سے زیادہ تحقیقی مکالمے پیش کے جو کہ بلوچستان میں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ پبلی کیشن کا تناسب ہے۔ ڈاکٹر حفیظ نور بلوچ کے عزیز و اقارب، دوست احباب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی برسوں کی محنت کے بعد ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ ترین ڈگری حاصل کی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں