مزدوروں کا قتل اور اغوا کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، نور محمد دمڑ

ہرنائی (انتخاب نیوز) سینئر وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے پرامن حالات خراب کرنے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ضلع ہرنائی کے علاقے چپررفٹ کے مقام پر ہرنائی کوئٹہ روڈ پرکام کرنے کمپنی کے کیمپ پر گزشتہ شب حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے حلقہ انتخاب میں امن وامان کے قیام اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے والوں کوپوری قوت سے کچلا جائے گا نتہے مزدوروں پر فائرنگ چار کو اغواء کرنے اور کیمپ کو آگ لگانے اور مشینری کو نذرآتش کرنے کی واقعہ میں ملوث شرپسند قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ جلد انہیں انکے انجام کو پہنچائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی کے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے جمعہ کی شب ہرنائی کے علاقے چپررفٹ میں ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے مزدوروں کے کیمپ پر حملے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے وطن فروشی کا ثبوت دیا گیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہوکر حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔ بلوچستان کے ناپاک عزائم سب کے سامنے آ چکے ہیں، ریاست ان کو عبرت کا نشان بنائے گی۔ لاپتہ مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں