بلوچستان کا آئندہ مالی سال 23-2022ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا۔ قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 21جون بروز منگل سہ پہر 4بجے بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ شارع زرغون روڈ کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ و مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمن کھیتران آئندہ مالی سال 2022-23ءکا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 30جون تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 24،25 اور 27 جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2022-23ءپر عام بحث کی جائے اور مالی مسودہ قانون 2022ءپیش کیا جائے گا جبکہ 28 جون کو ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2021-22 پر عام بحث اور ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2021-22ءپر عام بحث ہوگی۔ 29 جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23ءپیش کئے جائیں گے جبکہ 30 جون کو منظور شدہ اخراجات کا گواشورہ بابت مالی سال 2022-23ءاور ضمنی منظورشدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 2021-22ءایوان کی میز پر رکھا جائے گا۔


