بلوچستان کے 6 کھرب 12 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری، 72 ارب کا خسارہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 6 کھرب 12 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 72 ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے 191 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ، بلوچستان کے بجٹ میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ محکمہ صحت کے پیرا میڈیکس اسٹاف کے ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، بجٹ میں وزیراعلیٰ شکایت مینجمنٹ سسٹم کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں تربت میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


