بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، پیرکوہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی
ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز تک جاری رہی پیر کے رات سے شروع ہونے والے بارش کے باعث ڈیرہ بگٹی ٹان،سوئی شہر اور سب تحصیل پیرکوہ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ھے جبکہ طویل خشک سالی کے بعد سیاہ آف سمیت دیگر زرعی علاقوں میں باران رحمت کی وجہ کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے دوسری جانب نواحی علاقے پیرکوہ میں شدید بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان کا ملبہ ہٹاکر نکالنے کے بعد کے ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے علاقہ مکینوں کے نام اپنے پیغام میں شہریوں کو محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے تناظر میں محتاط رہنے کی درخواست کی جبکہ برساتی نالوں کے قریب آباد شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی۔


