صوبہ بھر میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، غلام نبی میمن
کراچی (انتخاب نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے عائد کردہ دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن، دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 کے ضمنی الیکشن اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر اگلے 60 دنوں تک عائد دفعہ 144 کے تحت پابندی کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی سے متعلق احکامات پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے، انھوں نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز صوبائی سطح پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی پر عملدرآمد اور خلاف ورزی پر شکایت کے اندراج کو اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں گے، آئی جی سندھ نے کہاکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سیکشن 195(i)(a)ضابطہ فوجداری کے تحت تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں متعلقہ ایس ایچ او دفعہ 188 کے تحت شکایت کا تحریری اندراج کرنے کا مجاز ہوگا۔


