بنگلا دیش اور بھارت میں بارش اور سیلاب، 95 لاکھ افراد پھنس گئے

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش اور بھارت میں بارشیں اور سیلاب، لاکھوں افراد پھنس گئے۔ حکام نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور شمالی مشرقی بھارت میں بارش اور سیلاب میں 95 لاکھ افراد پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بنگلادیش کے نشیبی علاقوں میں بدترین سیلابی حالات کا سامنا ہے ایسے مناظر ایک صدی قبل دیکھے گئے تھے۔ خیال رہے بھارتی ریاست آسام میں دو ہفتوں کے دوران تقریباً 69 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش کے شمالی مشرقی ضلع سنام گنج کے شہریوں کے پاس کھانا اور پینے کا پانی بھی نہیں ہے، سیلابی ریلے میں تمام تر ٹیوب ویل ڈوب گئے ہیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا، ایک بڑا حصہ گدلے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والے مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسمی فصلیں زمین سے اکھڑ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں