سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہیں، وفاقی وزیر ریلوے
سبی، لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں بہت جلد سبی ہر سیکشن کے پہاڑی علاقوں میں ریل کی سیٹی گونجے گی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مرکزی صدر و نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف پاکستان کو ہر مشکل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ریلوے کی بحالی عوام کی تعمیر وترقی اور ریلوے کے ملازمین کی خوشحالی کی طرف واپس لانے میں دن رات کوشاں ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکناں مسلم لیگی پیغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی پر سبی سمیت بلوچستان بھر کے کونے کونے میں مکمل فعال کرنے میں رول پلے کریں ان خیالات کا اظہار انہون نے مسلم لیگ ن سبی ڈویژنل کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین منیر احمد مسوری بگٹی نے سبی ہر نائی ریلوے لائن کی طویل ترین بندش ریلوے ملازمین کو درپیش مسئلہ مسائل سمیت سبی ڈویژنل میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی عوامی مسائل کے ھوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد ررفیق نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار پارٹی ورکرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ہم ایسے ورکرز کی قدر کرنا اچھی طرح جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم میاں نواز شریف مرکزی صدر و منتخب وزیر اعظم میاں شریف شہبازسمیت دیگر قائدین پر نہ صرف ورکرز بلکہ قوم کو مکمل اعتماد حاصل ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ملک کی سلامتی تعمیر ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت بے روزگاری کے خاتمہ میں عملی اقداما ت کئے جو سب کے سامنے عیاں ہے مسلم لیگی ن کے قائدین کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان میں میں سی پیک سمیت سبی ہرنائی سکشن کی بحالی سے بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا سابق نااہل حکومت کی وجہ سے نہ صرف ریلوے بلکہ تمام محکمے تباہی کا شکار ہوئے محکمہ ریلوے کو کرپشن کا گڑھ بنایا گیا جس کی وجہ سے ریلوے کے نظام بری طرح ناکام اور ملازمین مسئلہ مسائل کا شکار ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ریلوے کی بحالی ملازمین کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلوے کے سستے سفر کے لئے ہنگامی بنیادوں کو اقدامات اٹھا رہے ہیں سبی سمیت ہر نائی سیکشن کی تمام ریلوے اسٹیشنوں کو بحالی تعمیر ومرمت ہماری سابق حکومت کی کامیاب پالیسیوں کو نتیجہ تھی اگر ہماری حکومت سازش کے تحت ختم نہیں ہوتی تو آج سبی ہرنائی ریلوے سیکشن بحال ہوچکا ہوتا اب مسلم لیگ ن کی حکومت ہے عوام کی ترقی خوشحالی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امن و خوشحالی کی جانب بلوچستان سمیت ملک کو گامزن کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیک ن کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے سٹرکوں ریلوے لائن تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں حاضر ہونگے ہمیں امید ہے کہ عوام کی عدالت ہمیں سرخرو کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی پرچی مسلم لیگ ن کے لئے استعمال کرے گی اور ایک بار پھر کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے کارکناں پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام سبی سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں لے جائیں پارٹی کو مکمل فعال مضبوط کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال یقینی بنائیں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سبی ہرنائی سیکشن پر کوئی کام نہیں کیا گیا یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہے کہ اس نے سبی ہرنائی ریلوے سکشن کی بحالی کیلئے اعلانات کا سہار انہیں لیا بلکہ سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی کیلئے عملی قدم اٹھارہی ہیں بہت جلد سبی سے ہرنائی کا ریلوے رابط مکمل بحال کرنے میں کامیاب ہوئے اور سبی ہرنائی سیکشن کی عوام کو ریلوے کے سستے سفر کی تمام سہولت میسر آجائیں گی۔


