بالائی علاقوں میں برفباری، گلگت اور چترال کے درمیان ٹریفک معطل
غذر (انتخاب نیوز) غذر کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،دنیا کے بلندترین پولو گراؤنڈ شندور میں 6 انچ سے زائد برف پڑنے سے گلگت اور چترال کے درمیان ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے جون کے مہینے میں غذر میں ہونے والی بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ہی علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے اور عوام نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے ہزاروں سیاح اس وقت غذر میں خیمہ زن ہیں اور جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برف باری دیکھ پریشان ہیں اور خود کو گرم رکھنے کے لئے دکانوں سے گرم ملبوسات خرید رہے ہیں غذر کے بالائی علاقے ہندرپ میں درجہ حرارت کم سے کم 3درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کر لیا گیا ہے لوگوں نے خود کو گرمانے کے لئے گیس کے ہیٹر کا استعمال شروع کر دیا ہے اور گیس ڈیلروں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہے اور لوگوں کو منہ مانگی قیمتوں پر گیس فروخت کر رہے ہیں غذر کی تحصیل یاسین کے بالائی علاقے درکوت اور تھوئی میں بھی بارشوں ااور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کے بعد لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں برف باری سے اس خوبصورت علاقے کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیاح بھی برف کو دیکھ کر سخت پریشان ہیں دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات گلگت بلتستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں دوسری جانب علاقے عوام خصوصا باغان حضرات کا کہنا ہے کہ اس وقت خوبانی کا موسم اپنے جوبن پر ہے اور اس بارش سے خوبانی کے پھل خراب ہونے کا خدشہ ہے۔


