کوہلو، مون سون بارش میں کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ
کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح کوہلو میں بھی حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی ریلے کروڑوں روپے مالیت کی کھڑی فصلات کے ساتھ ساتھ زرعی زمینوں کو بھی بہا لے گئے۔ محکمہ زرعی انجینئرنگ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف، حکام بالا فوری نوٹس لے کر متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوہلو میں بھی حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں، کروڑوں روپے مالیت کی فصلات ژالہ باری سے تباہ ہوگئیں، پانی زمینداروں کی زرعی زمینوں کو بہا لے گیا۔ محکمہ زرعی انجینئرنگ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف۔ زمینداروں کے مطابق تاحال زرعی انجینئرنگ کی مشینری نے ایک گھنٹے کا بھی کام نہیں کیا۔ افسران کی غفلت سے زمینوں کے بندوں کو تاحال مرمت نہیں کیا جاسکا۔ زمینداروں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ گرسنی تمبو ماوند کاہان میں فوری مشینری فراہم کرکے متاثرہ زمینوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔


