وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ سماعت کےلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آئینی عدالت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 7 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاری کردیے۔ اٹارنی جنرل، پلاننگ کمیشن اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔ وفاقی آئینی عدالت نے متعلقہ حکام سے نئی گاج ڈیم کی تعمیر پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے