مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار سے ملحقہ باب الرحمہ قبرستان میں آتشزدگی
بیت المقدس (انتخاب نیوز) بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار سے متصل تاریخی باب الرحمہ قبرستان میں آگ بھڑک اٹھی، دھوئیں کے بادل بلند ہونے لگے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے اسلامی مقدس مقامات کی بحالی کی ضروری کارروائیوں پر عائد پابندیوں کے باعث مسجد اقصیٰ کے قریب قبرستان میں آگ بھڑک اٹھی۔ چند روز قبل مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار سے ایک پتھر گرا تھا۔ یہ پتھر پرانی مسجد اقصیٰ کے حصے میں گرا۔ پتھر گرنے کی وجہ برسوں سے دیوار کی مرمت پر عائد پابندی بتائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ مسجد اقصیٰ مبارک کی جنوبی دیوار سے ایک پتھر پرانی مسجد اقصیٰ کے اندر واقع محراب کے اوپر سے گرا۔ القدس شہر کے ماہرین نے مسجد اقصیٰ کے جنوب مغربی کونے کی بستی کے نام سے مشہور اسرائیلی حکام کی طرف سے رچی گئی ایک خفیہ سازش سے متعلق پیشرفت کا انکشاف کیا۔ مسجد اقصیٰ کے جنوب مغربی کونے کے میوزیم اور القبلی نمازگاہ کے درمیان واقع ہے اور اس کے جنوب میں خواتین کی مسجد ہے۔ یہ مغربی گیٹ کے سب سے قریب ہے جہاں سے آباد کار بار بار الاقصیٰ پر حملہ کرتے ہیں۔


