یوکرین میں فوجی آپریشن کے خاتمے تک روس پر دباؤ کم نہیں کریں گے، امریکی ترجمان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ روس جب تک یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن بند نہیں کرتا اس پر دباؤ کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘انڈونیشیا میں 7 جولائی کو جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں روسی اعلیٰ سفارتکار کی شرکت بارے روس یوکرین تنازعے پرتبادلہ خیال کیا جائیگا‘اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کریں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ روس کا یوکرین میں فوجی آپریشن جاری ہے جس کے خاتمے تک اس پر دباؤ کا سلسلہ کم نہیں کریں گے۔انڈونیشیا میں 7 جولائی کو ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی اعلیٰ سفارتکار سرگئی لاوروف کے شرکت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس ایونٹ میں روس یوکرین تنازعے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں امریکا کی نمائندگی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں