وزیراعظم کا ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غربت کم کرنے کے لیے صاحب حیثیت افراد پر ٹیکس لگارہے ہیں، بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا جائے گا۔ آٹو موبائل، سگریٹ اور ہوابازی کی صنعت پر ٹیکس عائد ہوگا۔ سیمنٹ، اسٹیل ،شوگر صنعت پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔ فرٹیلائزنگ انڈسٹری اور بینکنگ صنعت پر بھی 10 فیصد ٹیکس ہوگا، 2 ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہوجاتا ہے۔ سپرٹیکس کا مقصد غربت میں کمی کرنا ہے۔ کیمیکل، بیوریجز پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ ٹیکس کلیکشن کے لیے ٹیمیں بن چکی ہیں، آئینی اداروں سے مدد لیں گے۔ سالانہ 15کروڑ روپے کمانے والوں پر ایک فیصد، سالانہ 20 کروڑ روپے کمانے والوں پر 2 فیصد، سالانہ 25 کروڑ روپے کمانے والوں پر 3 فیصد، سالانہ 30 کروڑ روپے کمانے والوں پر 4 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں