خورشید شاہ کا سگریٹ کی قیمت 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت 100فیصد بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سگریٹ پینا منع ہے، آج انگلینڈ میں ایک سگریٹ کے پیکٹ کی قیمت پاکستانی3500 روپے ہے اور ہمارے پاس آج بھی اچھے سے اچھا برانڈ 110اور 120روپے کا ہے، جس پیکٹ کی قیمت اگر 100روپے ہے اس کی کم سے کم قیمت200روپیہ کرو، ہمیں لوگوں کو بچانا ہے، ٹی بی سے بچانا ہے، ہیپاٹائٹس بی سے بچانا ہے ، کینسر سے بچانا ہے، ہم نے کابینہ میں کہا کہ کم سے کم ایک روپیہ فی سگریٹ پر ٹیکس بڑھاﺅ ، 20روپے پیکٹ پر بڑھاﺅ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف صحت کے لئے مضر ہے بلکہ ہمارے ہیلتھ سیکٹر پر بھی بہت بڑا بوجھ ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے ہمیں سخت ایکشن لینا چاہئے اور اس پر ٹیکس لگائیں گے تو قوم خوشی محسوس کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں