یوکرین اور ترکی کے درمیان اناج خریدنے کا معاہدہ، امریکا کا خیرمقدم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے یوکرین اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا یوکرین سے اناج خریدنے کے معاہدے پر ترکی کا خیرمقدم کرتا ہے، امریکا اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین سے اناج حاصل کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔جان کربی نے مزید کہا کہ ہم اناج کو سمندر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بحیرہ اسود میں ناکہ بندی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں