کوہلو، گیسٹرو کی وباء پھیلنے لگی، محکمہ صحت نوٹس لے، عوامی حلقے
کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع بھر میں گیسٹرو کی وبا پھلتا جا رہا ہے محکمہ صحت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ضلع بھر کے کسی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں صوبائی وزیر تعلیم و سیکرٹری صحت فوری نوٹس لے کر زمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے اور گیسٹرو کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے مرزا غالب مری۔کوہلو کے نوجوان سیاسی رہنما مرزا غالب مری نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی کلی جمال ہان میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑا اب یہ وبا پھلتا جا رہا ہے وبا سے زیادہ تر بچے اور بوڑھے زیادہ تر متاثر ہوتے جا رہے ہیں ان کا مزید کہنا ہے ضلع بھر کے کسی بھی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر موجود ہی نہیں افسران غفلت سے کام لے رہے جس کی بنا پر انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے حلقے سے منتخب صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری صحت فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے۔


