امریکا یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ دیگا، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کو 450 ملین ڈالر مالیت کا مزید اسلحہ دے رہے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی ویب سائٹ کا گزشتہ روز اپنی خبر میں کہنا تھا کہ امریکا سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہیمارس)یوکرین پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں