اترپردیش، گاڑی کھائی میں گرنے سے دس ہندو یاتری ہلاک، سات زخمی

پیلی بھیت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سڑک کے ایک حادثے میں 2 بچوں سمیت 10 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ پیلی بھیت کے علاقے گجرولا میں گاڑی الٹ کر گہری کھائی میں گرنے سے 2بچوں سمیت 10 ہندو یاتری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ گاڑی ہریدوار سے 17 یاتریوں کو لے کر لکھیم پور کھیری کی طرف جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں