ہنہ اوڑک پرامن سیاحتی علاقہ ہے، مکینوں کے مسائل اور تحفظات دور کیے جائیں، قاسم سوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک تاریخی اور قبائل اہمیت کا حامل پرامن علاقہ ہے دارالحکومت کوئٹہ کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے ہنہ اوڑک بچاو تحریک کے ساتھ مذاکرات کرکے انکے جائز مسائل و تحفظات دور ہونے چاہئیں ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ ہنہ اوڑک ای سیاحتی و پرامن علاقہ ہے جن سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ہاں کے عوام عرصہ دراز سے صوبے سے سیر و تفریح کے لئے آنے والوں مہمانوں کی اپنی مد آپ تحت خدمت داری جاری رکھیں ہیں لیکن اج اہلیان ہنہ اوڑک شدید مشکلات سے دوچار ہیں جسکی وجہ سے اہلیان، معتبرین اور نوجوان پچھلے 10 دنوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے علاقے میں بیجا مداخلت بند کی جائے جسکی کی وجہ سے علاقے کا امن خراب ہوچکا ہیں۔علاقے والوں نے احتجاجا ولی تنگی گیٹ مکمل بند کردیا گیا ہے، اہلیان ہنہ اوڑک کے علم میں لائے بغیر ہیوی مشینری کے ذریعے کام ہورہے ہیں، جسکی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس اور غصہ پایا جاتا ہے۔ ایک پرامن علاقے میں جہاں برٹش دور اور پاکستان کے وجود سے لیکر اب تک کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن بے امنی کا تاثر دیا جارہا ہے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست او موجودہ حکومت ہنہ اوڑک بچاؤ تحریک کے منتظمین کے ساتھ فوری طور مذاکرات کرکے انکے جائز مطالبات تسلیم اور تحفظات دور کئے جائیں بصورت دیگر بلوچستان کی پرامن ترین وادی نفرت اور اختلافات کی نذر ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں